Global Interface & Solutions
مترجم کمپنی کی حیثیت سے اپنے وسیع تر تجربے کی بنیاد پر، سن فلیئر اپنے صارفین کے لئے قابل اعتماد، دانشمندانہ اور قابل بھروسہ شراکت مہیا کرنے کے عزم کے ساتھ مصروف عمل ہے ۔
مزید براں، ہم تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کی دستاویزات کی جملہ ضروریات کے لئے جامع خدمات فراہم کرتے ہیں۔
ہم اپنے صارفین کی دستاویزات سے متعلق مسائل کا نہایت مستعدی سے اور بر محل جائزہ لیتے ہیں اور صارفین کو موزوں ترین حل تجویز و فراہم کرتے ہیں ۔
ISO9001 اور ISO27001 کی سند یافتہ کمپنی
ہمارے صارفین کی دستاویزات کی ضروریات متفرق ہوتی ہیں، صارفین کا نہایت قیمتی ڈیٹا وصول کرنے سے لے کر کام کی تکمیل کے بعد با حفاظت ڈلیوری تک سیکیورٹی کا دائرہ کار اور صارفین کی توقعات کے عین مطابق کوالٹی کنٹرول کو ہمیشہ مد نظر رکھتے ہؤے، ہم بین الاقوامی معیار کے منیجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کرتے ہؤے اپنی خدمات مہیا کرتے ہیں ۔
ہم وسیع تر اقسام کی صنعتوں، کاروبار و شعبہ جات سے متعلق خدمات مہیا کرتے ہیں
صارفین کے متعلقہ شعبوں کے عین مطابق تجربہ کار عملی مہارت رکھنے والے خصوصی ماہرین کی ٹیم، صارفین کو بہترین اور قابل بھروسہ حل فراہم کرنے کی غرض سے صارفین کے ساتھ باہم مل کر درپیش امور کو سلجھانے کے اسباب کرتے ہیں ۔
ہم دنیا کی 90 زبانوں میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں ۔
اپنے کاروبار کو بین الاقوامی سطح پر وسعت دینے کے لئے، مختلف زبانوں اور متعلقہ علاقوں کی منفرد ثقافت کے پس منظر سے واقفیت لازمی امر ہے ۔ سن فلیئر میں بین الاقوامی سطح پر مختلف مراحل پر صارفین کے کاروبار کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے، ہر زبان اور خطے کے حالات سے باخبر، ہر زبان میں نہایت موزوں اور بروقت خدمات فراہم کرنے، اور 90 سے زائد ممالک کی زبانوں پر مہارت رکھنے والا عملہ، صارفین کی خدمت کے لئے موجود ہے ۔ ہمارے ماہرین، وسیع تر تعلیمی اور خصوصی مہارت کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ فصاحت زبان سے آراستہ ہیں، جو آپ کی قانونی دستاویزات یا یونیورسٹی مقالہ جات، درخواست برائے جملہ حقوق محفوظ، دستاویزات برائے درخواست اجازت نامہ دواسازی، وغیرہ، جیسی تحریری دستاویزات جن کے لئے اعلیٰ درجے کی خصوصی مہارت درکار ہوتی ہے، قابل اعتماد معیار اور نہایت مستعدی سے آپ کو معاونت بہم پہنچاتے ہیں ۔
کمپنی پروفائل
کمپنی کا نام
SunFlare Co., Ltd.
تاریخ قیام
یکم اگست, 1971
پتہ
ٹوکیو ہیڈ آفس
شِینجیکُو ہیروسے بلڈنگ، شِینجیکُو کُو،1 یوتسُویا 7-4،
ٹوکیو- جاپان 0004-160
ڈائریکٹر
ہیرو یُوکی ساسائی
تفصیلات کاروبار
دستاویز نویسی و ترجمہ
- ترجمہ
- لوکلائیزیشن
- تحریر نویسی (ٹیکنیکل اور میڈیکل)
- تخلیقی سروسز (ڈیزائیننگ، ڈیجیٹل پرنٹنگ DTP، ویب پیج ڈیویلیپمنٹ، اور ویڈیو)
مشاورت
- مشاورت برائے دستاویزات
- سروے (قانونی، قواعد و ضوابط، اسٹینڈرڈز، اور پیٹنٹ )
- درخواست دائر کرنے سے متعلق خدمات (درخواست برائے پیٹنٹ ، منظوری برائے امور دوا سازی، اور میڈیکل ساز و سامان)
تعلیمی اور ٹریننگ پروگرام
- ترجمان اسکول سن فلیئر اکیڈمی
- امتحان برائے قابلیت ترجمان کا انعقاد (TQE)
- کارپوریٹ لینگویج ٹریننگ
- سیمینار کا انعقاد (پیٹنٹ اور میڈیکل سازو سامان)
سرٹیفیکیشن
ISO 17100 ، ISO9001، ISO 27001, پرائیویسی مارک JIP DEC)،
ٹائپ 2 میڈیکل آلات کی حامل کمپنی